فائل فوٹو
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، وزیراعظم شہبازشریف نے پاک امریکہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کےتعلقات کی مثبت رفتار کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کی اصلاحات پر توجہ دیں گے۔
وزیراعظم نےملاقات میں ایس آئی ایف سی کےکردارکو بھی اجاگر کیا۔
ملاقات میں غزہ، بحیرہ احمر اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ موثرانداز میں اٹھایا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
