Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9: ملتان نے پشاور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Now Reading:

پی ایس ایل 9: ملتان نے پشاور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل کے 9 ویں ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 146 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کیا۔

ملتان سلطانز کے اوپنر یاسر خان نے 54 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 15 رنز بنائے۔

جانسن چارلس نے 11 رنز بنائے، جبکہ عثمان خان 36 رنز اور افتخار احمد 22 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

پشاور زلمی کی جانب سے مہران ممتاز، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔

محمد حارث 22 رنز بنا سکے، ٹام کوہلر کیڈمور 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رؤمن پاول نے 12 رنز بنائے اور پال والٹر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ڈیوڈ ویلی، محمد علی اور عباس آفریدی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر