
پنجاب پولیس کا دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری
پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 130مقدمات درج اور 155 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد پتنگیں اور 129 دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز پتنگ بازی کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور 60 قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں اور 50 چرخیاں برآمد ہوئیں۔
رواں سال اب تک صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 7777 مقدمات درج ہوئے اور 8205 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے 370459 پتنگیں اور 17687 ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔
لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1452 مقدمات درج ہوئے اور 1494 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، اور ملزمان کے قبضے سے 27 ہزار سے زائد پتنگیں,4500 دھاتی ڈور و چرخیاں برآمد کی گئیں ہیں۔
آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی، فروخت اور مینوفیکچرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا حکم دیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News