وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفیر نے محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ومستحکم ہونگے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات اہم ہیں، حکومت معاشی مسائل سے نمٹنے کے لئے مکمل پراعتماد ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے معاشی چیلنجز اور میکرو اکنامک استحکام کے لیے مکمل تیار ہیں اور حکومت موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ پروگرام 2019 میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت لیا گیا تھا اور اسی پروگرام میں 2023 میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ بھی ملا ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایس بی اے کے تحت اقتصادی و معاشی استحکام زرمبادلہ ذخائرکوبہترکرنا تھا۔
ایف بی آر میں اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجٹلائز کیا جائیگا، حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کی جائیں گی، سماجی بہبود کے لئے اقدامات اٹھانا ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور پرائیویٹ سیکٹر لا کر معاشی مسائل کو حل کرنا ہے، جبکہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی سفیر کو بتایا کہ پاکستان امریکہ سے براہ راست سرمایہ کاری چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان معاشی، سماجی اور اقتصادی روابط ہیں۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ حکومت کےمثبت اقدامات سے معاشی اعشاریوں میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور ان اقدامات سے ملک کی معاشی حالت مزید بہتر ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
