Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلمی بمقابلہ قلندرز میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

Now Reading:

زلمی بمقابلہ قلندرز میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
زلمی بمقابلہ قلندرز میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

زلمی بمقابلہ قلندرز میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 17 واں میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا ہے جو کہ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پہلے ٹاس مؤخر کیا گیا جب کہ دونوں ٹیمیں بھی مقررہ وقت سے دو ڈھائی گھنٹے بعد اسٹیڈیم پہنچی۔

بارش رکنے کے بعد آؤٹ فیلڈ سے کور ہٹا دیا گیا لیکن ایک مرتبہ پھر تیز بارش شروع ہوگئی جس کے باعث اسٹاف نے گراؤنڈ اور وکٹ کو دوبارہ کور سے ڈھانپ دیا ہے۔ دوپہر دو بجے شروع ہونے والا میچ اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب آج کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جانا ہے لیکن راولپنڈی میں شام کے وقت میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رنکو سنگھ نے ویرات کوہلی کا بلا توڑ دیا، سابق بھارتی کپتان برس پڑے
نیوزی لینڈ سیریز: حسیب اللہ نے اعظم خان کی جگہ لے لی
پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی
قومی ٹیم کے کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بابر اعظم نے دو مزید اعزاز اپنے نام کرلیا
180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ سے میچ بچانا مشکل ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر