
جنسی زیادتی کے کیسز میں بھارت دنیا بھر میں سرفہرست
ہسپانوی بلاگر خاتون کے گینگ ریپ سے نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا پول کھل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی جوڑے نے بھارتی ریاست ڈمکا میں رات گزارنے کے لیے خیمہ لگایا تھا کہ 7 افراد کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔
28 سالہ ہسپانوی ٹریول بلاگر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اس گروپ نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، ہمارا ساز و سامان لوٹا اور میرا ریپ کیا۔
ایک اور پوسٹ میں متاثرہ بلاگر کے ساتھی نے کہا کہ اسے ہیلمٹ سے سر اور منہ پر کئی بار کئے وار کر کے زخمی کیا گیا۔
گینگ ریپ کے بعد لڑکی کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا جب کہ حملے کے بعد ایک پیٹرولنگ کار نے دونوں کو بچایا اور انہیں مقامی اسپتال لے گیا۔
عالمی میڈیا کی جانب سے ہسپانوی بلاگر خاتون کے ریپ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں ہر روز اوسطاً تقریباً 90 عصمت دری کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔
2022 میں ہر 18 منٹ میں ایک عورت کی عصمت دری کی گئی، رواں سال عصمت دری کے 31 ہزار 516 واقعات درج کیے گئے ہیں۔ راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
بھارت میں خواتین کو نشانہ بنانے کے لیے جنسی تشدد عام ہے جس میں اقلیتی قبائلی برادریوں کی خواتین کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہے، بھارت میں جرم ثابت ہونے کے باوجود مشتبہ افراد کی کم سزا کی شرح ریپ کے کیسز میں اضافہ کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News