گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے مسلم لیگ ن ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ چودھری امانت حسین مہر کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے مسلم لیگ ن ٹریڈ کو آرڈینیٹر یورپ چودھری امانت حسین مہر نے ملاقات کی۔
پاکستان کے دورے پر آئے مسلم لیگ ن یورپ کے ٹریڈ کواڈینیٹر چودھری امانت حسین مہر نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل بارے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چودھری امانت حسین مہر کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا گورنر ہونا اعزاز کی بات ہے۔
چودھری امانت حسین مہر نے مزید کہا کہ گورنر بلیغ الرحمان جیسے با اخلاق، دیانت دار اور اصول پسند سیاست دان پاکستان کا فخر ہیں۔ محمد بلیغ الرحمان نے اپنے منصب پر رہ کر صوبہ پنجاب اور اپنی جماعت سے وفاداری کا جو مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔
چودھری امانت حسین مہر نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو دورہ سپین کی دعوت بھی دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کرلیا۔
اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور سینیئر صحافی رضوان کاظمی بھی موجود تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

