
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرپنجاب پولیس نے پتنگ بازوں اور دھاتی ڈور کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکردیا۔
ترجمان پنبجاب پولیس کے بیان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے پتنگ بازوں کے خلاف مہم مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے پتنگ بازی میں ملوث 242 ملزمان گرفتارکر کے 245 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 54 ہزار سے زائد پتنگیں، 800 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ایک ماہ کے دوران لاہورسمیت صوبہ بھرمیں اینٹی کائٹ فلائنگ کے تحت 3100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3233 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 01 لاکھ 63 ہزار سے زائد پتنگیں، 3593 ڈورچرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔ گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق سی پی اولاہور، آر پی اوز ، ڈی پی اوز پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنائیں، پتنگ اور ڈور کے آن لائن کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر بھی قانون سے نہ بچ پائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News