
پنجاب سے اغواء ہونے والی لڑکی سندھ میں کچے کے علاقے سے بازیاب
پتوکی: چار روز قبل پھول نگر سے اغواء ہونے والی لڑکی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور سے باحفاظت بازیاب ہوگئی۔
چار روزقبل صوبہ پنجاب کے علاقے پھول نگر سے اغواء ہونے والی سونیا بی بی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی تھی۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سندھ پولیس کے افسران کے ساتھ رابطہ کیا اور سونیا بی بی کے اغواء کے متعلق آگاہ کیا جب کہ سونیا بی بی کی لوکیشن اور دیگر انفارمیشن بھی شیئر کیں۔
پنجاب پولیس کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری اور سندھ پولیس کے ایس ایچ او کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ کاوش سے سونیا بی بی کو کشمور کے علاقہ سے باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی پھول نگر پولیس کے ایس ایچ او ثقلین بخاری نے پنجاب باؤنڈری سے سندھ پولیس کے آفیسر کو روایتی پگ پہنا کر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News