Advertisement

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت

اے ٹی سی لاہور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت دے دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں جناح ہاؤس حملہ کیس کے 75 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوشن کومقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی صمانتوں پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی جبکہ ملزمان کے وکلا ضمانتوں پر دلائل کےلیےعدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ عارف خان، رانا تنویر سمیت 75 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں۔

Advertisement

ملزمان جناح ہاؤس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

اس کیس میں عائشہ علی بھٹہ اور احمر رشید بھٹی سمیت 31 ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
Next Article
Exit mobile version