Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری

Now Reading:

پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری
پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری

پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات کی جس میں پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی موجود تھے،

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، پاک بحرین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں ایک خوشحال ملک بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ملک مزید مضبوط ہوگا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا، پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے۔

Advertisement

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا جب کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کے لئے بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے صدر مملکت کو بحرین کے دورے کی دعوت دی، صدر مملکت نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے  اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر