Advertisement
Advertisement
Advertisement

لداخ کے عوام کا بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

Now Reading:

لداخ کے عوام کا بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
لداخ کے عوام کا بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

لداخ کے عوام کا بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج

لداخ میں کارگل ڈیموکریٹک الائنس اور لیہ ایپکس باڈی کی جانب سے مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

اگست 2019 میں بھارتی انتہا پسند حکومتی جماعت بی جے پی نے کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لداخ کو بھی تقسیم کر دیا تھا۔

مودی سرکار نے لداخ کو براہ راست نئی دہلی سے چلانے کے فیصلہ کیا جس سے خطے کی جمہوری پسماندگی نے جنم لیا۔

مقامی لوگ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ بھارتی آئین کے مطابق ریاست کو قانون سازی، عدالتی اور انتظامی خود مختاری اور خود مختار انتظامی ڈویژنوں کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے رہنماوٴں نے کہا کہ وہ بھارتی نظام کے تحت موجودہ بیوروکریٹک سیٹ اپ میں سیاسی نمائندگی کھو چکے ہیں۔

Advertisement

نئی دہلی کی سرکار کی جانب سے منظور کیے گئے نئے قوانین سے لداخ کے مقامی لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

6 مارچ 2024ء کو لیہہ میں سیکڑوں لوگوں نے بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ مذاکرات کیے جو بے نتیجہ رہے۔

لداخ کے سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی معاملات کی منتقلی کا مطالبہ چاہتے ہیں کیوں کہ ہماری قبائلی شناخت کو خطرہ ہے۔

سماجی کارکن سونم وانگچک کا کہنا تھا کہ بھارت نے لداخ میں ہماری زمینوں پر قبضہ کرتے ہوئے فوجی انفراسٹرکچر کھڑا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی سے اس علاقے کو براہ راست چلانے کے حکومت کے فیصلے نے خطے کی جمہوری پسماندگی، ترقیاتی منصوبوں میں کمی اور ماحولیاتی طور پر حساس ہمالیائی خطے کی عسکریت پسندی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

ممبر کارگل ڈیموکریٹک الائنس کہتے ہیں کہ مرکزی حکومت لداخ کے لیے ریاست کی بحالی کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Advertisement

مودی سرکار جو دنیا بھر میں جمہوریت پسندی اور سیکولر ازم کا نعرے لگاتی ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ وہ اپنے ہی لوگوں کو ان کے آئینی حقوق دینے سے انکاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر