Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

Now Reading:

پاک جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک جاپان تعاون کا مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر مٹسوہیرو واڈا کی ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، معیشت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعلقات بڑھانا ہوں گے، پکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، جاپانی کاروباری ادارے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور جاپان کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کا کلیدی ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  (جائیکا) کے تحت مختلف شعبوں میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کر رہا ہے۔

Advertisement

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے، پاکستان تربیت یافتہ افرادی قوت بھیج کر جاپان کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔

جاپانی آٹوموبائل کمپنیاں پاکستان سے اپنی مصنوعات برآمد کرنے کیلئے پیداوار بڑھائیں، جاپانی بینکوں کی پاکستان واپسی، کام شروع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

جاپانی بینکوں کی پاکستان واپسی، کام شروع کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، صدر مملکت نے پاکستان کے موجودہ سماجی و اقتصادی چیلنجز  پر قابو پانے کے عزم کا  بھی اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک سٹریٹجک محل وقوع اور بہت بڑی آبادی کا حامل ملک ہے، جاپانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

پاکستانی آم کی جاپان کو  برآمد ات میں اضافہ ہوا ہے، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کا کامیاب دورہ کیا، پاکستان کی نوجوان نسل ملک کو خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،

جاپانی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری بار صدر بننے پر مبارکباد پیش کی، اور جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اربوں روپے جرمانے کی وصولی کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی
اسحق ڈار کی روسی ہم منصب اولیکسی اوورچک کے ہمراہ مشترکہ کانفرنس
زیر گردش ڈرافٹ کی کابینہ نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی، وزیر قانون
مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کردیا
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ بیک لاگ ختم، ڈی جی پاسپورٹ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر