Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

“پالیسی ساز آئی ایم ایف کی سفارشات پر من وعن عمل کریں”

Now Reading:

“پالیسی ساز آئی ایم ایف کی سفارشات پر من وعن عمل کریں”
آئی ایم ایف

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری کی اجارہ داری اور کھپت میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں صحت کے مسائل پر اٹھنے والے اخراجات میں گزشتہ کئی سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف نے حال ہی میں تمباکو کے شعبہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سگریٹ پر یکساں ٹیکس نافذ کرے۔ رپورٹ میں صحت کے خدشات کو دور کرنے اور اس شعبے سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ہے۔

آئی ایم ایف کی یہ سفارش تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکسوں میں اضافے کے بعد سگریٹ کی کھپت میں 20-25 فیصد کی نمایاں کمی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ اس میں ای سگریٹ پربھی دیگر تمباکو کی روایتی مصنوعات کی طرح ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہیلتھ ورکرز نے آئی ایم ایف کی سفارشات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) نے ٹیکس وصولی کے فریم ورک میں تضادات کو سامنے لایا ہے۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار پر مبنی ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کو ریونیو کی مد میں گزشتہ سات سال میں 567 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کی ایک تحقیق میں تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں اور اموات کے سنگین نتائج پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کی لاگت 2019 میں 615.07 بلین روپے ($3.85 بلین) تھی، جو کہ جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔

Advertisement

حکومت پاکستان کی طرف سے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے حالیہ فیصلے کے نتیجے میں آمدنی میں اضافہ جبکہ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی سامنے آئی ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریمیم سگریٹ پر موجودہ ٹیکس کی شرح کو معیاری سگریٹ پر لاگو کرنے سے آمدنی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (CTFK)کے کنٹری ہیڈملک عمران احمدنے اس حوالے سے کہا ہے کہ پالیسی سازوں پر زور دیا جائے تاکہ وہ آئی ایم ایف کی حالیہ سفارشات پر من و عن عمل کریں اور صحت عامہ کے تحفظ اور مالیاتی استحکام کو تقویت دینے کے لیے ٹیکس کی جامع اصلاحات نافذ کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ملتوی
آئی ایم ایف مشن مذاکرات کیلئے آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گا
برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قوانین لاگو
پوپ فرانسس کا اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کا مطالبہ
کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی تسلیم کر لی
سعودی وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر