Advertisement
Advertisement
Advertisement

براہموس کروزمیزائل کیوں فائرہوا؟ بھارتی فضائیہ نے سارا ملبہ عملے پر ڈال دیا

Now Reading:

براہموس کروزمیزائل کیوں فائرہوا؟ بھارتی فضائیہ نے سارا ملبہ عملے پر ڈال دیا
بھارتی فضائیہ

براہموس کروزمیزائل کیوں فائرہوا؟ بھارتی فضائیہ نے سارا ملبہ عملے پر ڈال دیا

پاکستان کی جانب براہموس کروزمیزائل کیوں فائرہوا؟  بھارتی فضائیہ نے سارا ملبہ اپنےعملے پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ نے پہلی بار9 مارچ 2022 کو پیش آنے والے واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔ بھارتی فضائیہ کے براہموس میزائل فائرنگ پر دہلی ہائیکورٹ میں باضابطہ جواب جمع کروا دیا۔

غفلت پر فارغ کئے جانے والے ونگ کمانڈرابھیناوشرما کی پٹیشن پر بھارتی فضائیہ کا مؤقف سامنے آ گیا۔ بھارتی فضائیہ نے پہلی بار براہموس واقعہ پر مؤقف پبلک کیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کا مؤقف ہے کہ کومبیٹ کنیکٹرزجنکشن باکس سے جڑے رہنے کے باعث براہموس میزائل حادثاتی طورپرفائر ہوا، کومبیٹ کریو نے جانتے بوجھتے ہوئے بھی جنگی میزائل کی غیرمحفوظ لانچنگ روکنے کی کوشش نہیں کی،عملے کو معلوم تھا کہ میزائل کے کومبیٹ کنیکٹرز جنکشن باکس سے جڑے ہیں۔

میزائل چلنے سے 25 کروڑ کا نقصان ہوا، بھارتی فضائیہ نے براہموس میزائل کی قیمت بھی بتا دی۔ براہموس میزائل کی فائرنگ فضا اور زمین پر بڑے خطرے کا باعث بھی بن سکتی تھی۔

Advertisement

بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا کہ براہموس میزائل فائرنگ سے ہماری ساکھ مجروح ہوئی، براہموس واقعہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر بھی اثر پڑا۔

براہموس واقعہ پر بھارتی فضائیہ کی کورٹ آف انکوائری نے کومبیٹ ٹیم کے 4 افسروں کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔ فارغ کیے جانے والے ونگ کمانڈرشرما نے ائیر کوموڈور جے ٹی کورین کو ذمہ دار قراردیا۔

پاکستان نے براہموس میزائل فائرنگ پر بھارت سے تحقیقات شئیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے دو سال مکمل ہو چکے ہیں۔ ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کاکمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام انتہائی مشکوک ہے۔

براہموس میزائل کا پاکستان میں گرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس ان ہتھیاروں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

براہموس میزائل کاپاکستان کے علاقے میں گرنا ہندوستاتی افواج اور بالخصوص ان کی ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے۔ بھارت نے اس حادثے کی مکمل اورجامع رپورٹ جاری نہیں کی جو بڑی نااہلی ہے۔

بھارت نے پاکستان سے معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قراردیا اور حادثہ کے ذمہ دار اہلکاروں کو بھی برطرف کیا مگر واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ آئی۔

Advertisement

براہموس میزائل کو پاکستان  ایئر ڈیفنس سسٹم نے اسی وقت دیکھ لیا تھا جب وہ فائر ہوا اور میاں چنوں میں آگرا۔ براہموس میزائل کا پاکستان میں گرنا اقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

بھارت نے پاکستان کی جانب سے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ جس روٹ سے براہموس میزائل پاکستان کی سرحد کے اندر آیا وہ بین الاقوامی پروازوں کا روٹ ہونے کی وجہ سے کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔

بھارت  جوہری ملک ہے اورغیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان نے اس واقعہ پر صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔  افواج پاکستان  جارحیت کا بروقت جواب دینے کیلئے مکمل چوکس اور منظم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرنل امیت کی اہلیہ سے بھارتی فوجی افسران کی اجتماعی زیادتی،شدیداشتعال پھیل گیا
امریکا نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، ایوارڈ یافتہ امریکی صحافی کا دعویٰ
ٹرمپ کا "بیہودہ خط" تنازع، وال اسٹریٹ جرنل اور مالک پر 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
بی جے پی کے اندر مودی کے خلاف آوازیں بلند، ریٹائرمنٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
ایرانی صدر نے سرکاری گاڑی چھوڑ کر ٹیکسی کیوں لی؟ وجہ حیران کن
غزہ میں بچوں کی حالت زار پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر