روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک کانسرٹ ہال میں حملے سے کم از کم 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو کے نواحی علاقے میں دہشتگرد حملے میں کم ازکم 60افراد ہلاک جبکہ 115سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے بیان کے مطابق مرنے والوں کی لاشوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔بدقسمتی سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ اس وقت پانچ بچوں سمیت 115 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 60 کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے قریب تین دہشتگردوں نے لوگوں سے بھرے ہوئے کراکس سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور بم پھینکے ۔
دھماکے سے کانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ عمارت میں آگ بھی لگ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے 100 سے زائد آگ میں پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا اور جائے وقوعہ پر مزید امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کے مسلح نہ ہونے کے سبب دہشتگردوں سے فوری نمٹا نہ جا سکا اور وہ فرار ہوگئے۔
اس حملے کے بعد ماسکو سمیت مختلف علاقوں میں عوامی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدودیف نے واضح کیا ہے کہ خون کا بدلہ خون سے لیا جائے گا۔تمام ذمہ داروں کو تلاش کیا جانا چاہیے اور دہشتگردوں کی طرح بے رحمی سے انہیں ختم کردیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News