Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس رہنما نے جنگ بندی کو مطالبات سے مشروط کردیا

Now Reading:

حماس رہنما نے جنگ بندی کو مطالبات سے مشروط کردیا
حماس رہنما نے جنگ بندی کو مطالبات سے مشروط کردیا

حماس رہنما نے جنگ بندی کو مطالبات سے مشروط کردیا

حماس کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ہمارے شرائط تسلیم کرلے تو غزہ میں آئندہ 48 گھنٹوں میں جنگ بندی ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل ہماری شرائط تسلیم کرلے تو آئندہ 48 گھنٹوں میں عارضی جنگ بند ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی اور انسانی امداد میں اضافہ شامل ہے جس پر عمل کرکے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سیز فائر معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان پیر تک جنگ بندی کا معاہدہ طے پاسکتا ہے لیکن بات چیت کے باوجود ابھی تک جنگ بندی نہیں ہوئی ہے۔

گذشتہ روز قائرہ میں حماس کا ایک وفد قطری اور امریکی ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوا جب کہ ہفتے کے روز قطری شہر دوحہ میں اسرائیلی مذاکرات کاروں کے ایک وفد نے مذاکرات کیے تھے۔

Advertisement

اس حوالے سے امریکی اہکار کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ تقریباً طے پاگیا تھا جس کو اسرائیل نے بھی تسلیم کرلیا تھا لیکن اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ انہیں زندہ یرغمالیوں کی فہرست مہیا کی جائے جب کہ حماس کا دعویٰ ہے کہ لڑائی بند ہونے تک ایسی فہرست تیار کرنا ناممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جارجیا، سابق وزیر اعظم 3 سال بعد نجی کلینک سے دوبارہ جیل منتقل
جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مضبوط حمایت کا اعادہ
شوگر اور موٹاپے میں مبتلا افراد کیلیے امریکا سے خوفناک خبر
ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
امریکی تاریخی کا سب سے طویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم
افغان طالبان حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سے تجارت ختم کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر