Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی فوج کا غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Now Reading:

اسرائیلی فوج کا غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال پر حملہ کیا ہے اور بھاری فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشفا ہسپتال پر ٹینکوں اور بھاری فائرنگ کے ساتھ دھاوا بول دیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے میڈیکل کمپلیکس کا استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طبی مرکز میں درست آپریشن کر رہی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے شہریوں، زخمی مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریبا 30 ہزار افراد کمپلیکس کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل فوج نے چند ہفتے قبل شمالی غزہ میں حماس کے فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنی کئی کارروائیاں بند کر دی تھیں۔

لیکن آج ایک بیان میں کہا تھا کہ حماس جو اس علاقے کو کنٹرول کرتی ہے الشفاء کے اندر دوبارہ منظم ہوگئی ہے اوراسے اسرائیل کے خلاف حملوں کی کمان کرنے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔

ٹیلی گرام پر انگریزی میں ایک پیغام میں غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ جو کوئی بھی نقل و حرکت کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے اسنائپر گولیوں اور کواڈ کاپٹر کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے شروع ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

معروف نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے بعد ہسپتال کی سرجیکل بلڈنگ میں آگ لگ گئی۔

فلسطینی مصنف اور صحافی عماد زکوط اور دیگر عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قطری خبر رساں ادارے کے نامہ نگار اسماعیل الغول کو اسپتال کے اندر سے گرفتار کیا۔

Advertisement

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الغول کو اسرائیلی فوجیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے اسپتال کے اندر درجنوں مردوں اور خواتین کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گذشتہ ہفتوں کے دوران لبنان میں 690 بچے زخمی ہوگئے، یونیسیف
فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
کشیدگی نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران کا امریکہ کو دو ٹوک پیغام
اسرائیلی فوج کا حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
حزب اللہ سے زمینی جھڑپوں میں مزید 17 اسرائیلی فوجی ہلاک
لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر