Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل 9، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ایلیمینیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے اس میچ میں یونائیٹڈ نے زلمی کا 186 رنز کا ہدف 6 گیند قبل ہی پورا کر کے فائنل کے لیے ٹکٹ کٹوا لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ایلکس ہیلز 1 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم نے 59 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ عماد وسیم کا حیدر علی نے بھرپور ساتھ دیا اور وہ بھی 52 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی اور 44 گیندوں پر 73 رنز کی خوب صورت اننگ کھیلی، ان کی اس اننگ میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے 25 رنز بنائے، محمد حارث نے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

ٹام کوہلر کیڈمور نے 18 اور عامر جمال نے 17 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عبید میکوئے اور شاداب خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم نے فلوریڈا میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کرلی
ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے بمشکل آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت سے شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عماد وسیم
ڈیوڈ ویزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر