Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے طلبہ کے لئے عید گفٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے طلبہ کے لئے عید گفٹ کا آغاز۔

صوبے بھر کے طلبا و طالبات کے لئے ’’چیف منسٹر یوتھ انی شیٹس‘‘ کے تحت 20 ہزار بائیکس کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طلبہ کوآسان اقساط پر 20 ہزار الیکٹرک و پیٹرول بائیکس کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جب کہ پہلے مرحلے میں 19 ہزار پیٹرول بائیکس اورایک ہزار ای بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

طلبہ کو بلا سود بائیکس کے لئے حکومت پنجاب ایک ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی جب کہ طلبہ کی جانب سے 20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ بھی حکومت ادا کرے گی۔

طلبہ کو دی گئی بائیکس کی ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبہ 11676 روپے ماہانہ اور طالبات 7325 روپے آسان ماہانہ اقساط  جمع کراسکیں گے۔

Advertisement

پہلے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں ای بائیک دی جائیں گی جب کہ ہر ضلع میں موٹر بائیکس آبادی کے تناسب سے دی جائے گی۔

بائیکس حاصل کرنے کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 ہے، بائیکس حاصل کرنے کے لئے سرکاری یا نجی یونیورسٹی اور گریجویٹ کالج کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔

آسان اقساط پر بائیکس حاصل کرنے کے لئے طالب علم کی عمر18 سال سے زائد اور ڈرائیونگ لائسنس یا لرنرپرمٹ ضروری ہے۔

طلبہ bikes.punjab.gov.pk پر29 اپریل تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version