Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ایران کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

Now Reading:

پاکستان اور ایران کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
ایرانی صدرابراہیم رئیسی

پاکستان اور ایران کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پاکستان اورایران نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں اہم علاقائی اورعالمی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ کانفرنس کی۔

 ایرانی صدرنے کہا کہ غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، اسرائیل کے خلاف پاکستان کا ردعمل قابل ستائش ہے، اسرائیل فلسطین میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاک ایران ترقیاتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانےپر اتفاق کیاگیا، ایران کے عوام نے پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کیا ہے، پاک ایران تعلقات کو کوئی منقطع نہیں کرسکتا، پاک ایران اقتصادی، معاشی، ثقافتی تعلقات بڑھانے کا عزم کیا۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں، غزہ کے عوام کو ایک دن انکا حق مل جائے گا، غزہ کے عوام کی نسل کشی ہورہی ہے، سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر اپنی ذمہ داریاں ادانہیں کررہی۔ دوست اورہمسائے ملک پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میری حکومت میں ایرانی صدرپہلےسربراہ ہیں جودورہ کررہے ہیں، ایرانی صدر کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی اوردل خوش ہوا، ایران کے ساتھ تعلقات صرف76سال پر محیط نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، پاکستان ایران میں مذہب، تہذیب ، سیکیوٹی تعاون پر گفتگو ہوئی، 1947میں ایران وہ ملک تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیاتھا۔ ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات کو باہمی ترقی کے لیے استعمال کرناہے۔

وزیراعظم نے کہا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لیے فائدہ اٹھاناہوگا، ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی قیادت میں ایران نے بہت ترقی کی، چاہتے ہیں دونوں ممالک کے بارڈرزپر ترقی خوشحالی کے مینارتعمیرہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ آج کا دن موقع دے رہا ہے کہ آپس کے تعلقات کو ترقی کےسمندرمیں بدل دیں۔ غزہ اورفلسطین میں ظلم اور ستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، ایران کے عوام نے فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف مربوط مؤقف لیا، فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری خاموش ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادکی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پاکستان غزہ میں جاری ظلم روکنے کاپرزورمطالبہ کرتا ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کو او آئی سی کی سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے، کشمیر کی وادی آج خون سے سرخ ہوچکی ہے، وہ دن بھی آئے گا جب کشمیریوں کو بھی اس ظلم سے آزادی ملےگی۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں کی مشترکہ نیوزکانفرنس سے قبل پاکستان ایران میں مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایرانی صدراوروزیراعظم شہبازشریف نے شرکت کی۔

پاک ایران مشترکہ اعلامیہ

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف کے وزراء اوراعلیٰ حکام موجودتھے، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار پر تبادلہء خیال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں اہم علاقائی اورعالمی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔ تجارت، توانائی، سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کووسیع کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا اورپانچ سال میں دو طرفہ تجارت کاحجم10 ارب امریکی ڈالرز تک بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجزکامقابلہ کرنےکےلیےمشترکہ لائحہ عمل پربھی اتفاق کیا گیا۔ غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کےطاقت کےاندھادھنداستعمال کی شدید مذمت کی گئی اورفوری اورغیرمشروط جنگ بندی کےلیےبین الاقوامی کوششوں اورمحاصرہ ختم کرنےپرزوردیا گیا۔ غزہ کےمحصورعوام کےلئےانسانی بنیادوں پرامدادکی اپیل کااعادہ بھی کیا گیا۔

پاکستان ایران کے درمیان 8سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے سمجھوتے کی توثیق ہوئی۔

Advertisement

پاکستان اور ایران کے درمیان عدالتی معاونت کے سمجھوتے، دونوں ممالک کے درمیان ویٹرنری، حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے، خصوصی اقتصادی زون کے قیام سے متعلق مشترکہ تعاون کے سمجھوتے اورفلم کےتبادلےکےلیےاطلاعات اورایران کی وزیرثقافت کےدرمیان معاہدےپردستخط ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیپٹل کالنگ کی غیر قانونی تجارت کی مذمت، تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر فارمولا طے پا گیا
کراچی بندرگاہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز لنگر انداز
این سی سی پی ایل نے این سی اسمارٹ سی کے او پورٹل متعارف کروادیا
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی ایف بی آر افسران کو دھمکی
اسلام آباد؛ جعلی ٹیکنیکل ڈگریوں کےاجرا کامعاملہ؛ غیرقانونی اداروں کے 3مالکان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر