Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Now Reading:

لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2  ٹی ٹونٹی میچز 25 اور27ا پریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں۔

اس دوران لاہور میں 14ایس پیز،37ایس ڈی پی اوز،71ایس ایچ اوز اور448اپر سبارڈنیٹس سمیت ساڑھے 05ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے، لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقادیقینی بنایا جائے گا، پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

Advertisement

سی سی پی او نے متعلقہ افسران کو پاکستان سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی جب کہ لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں جب کہ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پرکڑی نظر رکھیں اور شہری سکیورٹی پلان پر عملددرآمد کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سرمایہ کاری کے اہم امور طے کیے جانے کا امکان
سری لنکا میں قید 43 پاکستانی قیدی جلد وطن واپس آئیں گے، وزیر داخلہ
وزیر اعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
عوامی فلاح وبہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، مریم نواز
پی ٹی آئی رہنما عامر مغل گرفتار، عمر ایوب کی مذمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر