Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ یورپی شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے

Now Reading:

ہانگ کانگ میں پہلی مرتبہ یورپی شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے

ہانگ کانگ میں چینی قوانین کے تحت پہلے یورپی شہری کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفسیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ایک پرتگالی شہری چین کے نافذ کردہ قومی سلامتی قانون کے تحت جیل جانے والا پہلا یورپی شہری بن گیا ہے۔

جوزف جان، جسے وونگ کن چنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پرتگالی پاسپورٹ اور ہانگ کانگ کی رہائش رکھتا ہے اور اس سے قبل برطانیہ میں مقیم تھا۔

انہیں 2022 میں اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے ہانگ کانگ لوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر آزادی کے حق میں اور چین مخالف مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

فروری میں جوزف جان کو علیحدگی کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور جمعرات کو انھیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement

اس قانون کے تحت ہانگ کانگ کو چین سے الگ کرنے کی وکالت کرنے کا جرم ہے۔

41 سالہ جان اس سے قبل خود کو ہانگ کانگ انڈیپینڈنس پارٹی کہلانے والے ایک کم معروف گروپ کے سربراہ رہ چکے ہیں، جہاں وہ گروپ کے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں رجسٹرڈ ویب سائٹ بھی چلاتے تھے۔

اس گروپ نے 2019 میں جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد ہانگ کانگ پر چین کی حکمرانی میں غیر ملکی مداخلت کی وکالت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حادثے کا شکار ایئر انڈیا کے  کپتان کا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا انکشاف
شام، فرقہ وارانہ فسادات، 30 سے زائد افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
غزہ پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر
پانی کے حصول کے لیے کھڑے بچوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 6 شہید، متعدد زخمی
پاک بھارت جنگ کے تناظر میں فرانسیسی صدر کا دفاعی بجٹ بڑھانے کا اعلان
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امورپرتبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر