Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائلز اور لیپ ٹاپ برآمد

Now Reading:

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں مالیت کے موبائلز اور لیپ ٹاپ برآمد

ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطاقب ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 70 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بڑی تعداد میں قیمتی موبائل فون، لیپ ٹاپ اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

ملزمان فلائٹ نمبر ای ڈی 211 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان نے خفیہ خانوں میں موبائل فونز چھپائے ہوئے تھے۔

ملزمان میں محمد سلمان اور محمد عابد شامل ہیں، دونوں ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔

Advertisement

ملزمان کے قبضے سے 5 آئی فون 15 پرومیکس، 3 آئی فون 13 اور 3 سامسنگ گلیکسی ایس 24 برآمد ہوئے جبکہ 8 عدد لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔

برآمد کئے گئے سامان کی کل مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

ملزمان دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے اور بار بار ٹریول کرنے پر ملزمان کے سامان کی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر