Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا

Now Reading:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ ججز خط کا نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے جب کہ جسٹس منصور علی شاہ، یحییٰ خان آفریدی اور جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان کو بھی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ سات رکنی لارجر بینچ بدھ کو ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے عدالتی امور میں مداخلت کے الزام  کے معاملے پر ملک  بھر کے 300 سے زائد وکلا نے گذشتہ روز سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کے لیے خط لکھا تھا۔

Advertisement

خط لکھنے والوں میں سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی کے بیٹے ثاقب جیلانی، سلمان اکرم راجہ، عبد المعیز جعفری ، ایمان مزاری، زینب جنجوعہ سمیت دیگر وکلا شامل تھے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کے جرأت مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں، ہائی کورٹ ججوں کے خط کے معاملے پر  مناسب کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کے نفاذ کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت اس معاملے کا نوٹس لے اور سپریم کورٹ تمام دستیاب ججوں پر مشتمل بینچ تشکیل دے کر سماعت کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور ایپلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا 3760 ارب روپے کے ٹیکس کیسز کا انکشاف
کیا مقدمے کی بنا پر پاسپورٹ بلاک کریں گے؟ سندھ ہائیکورٹ کا ڈپٹی اٹارنی سے استفسار
جماعت اسلامی نے بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کردیا
فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، منیر اکرم
توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم جاری
مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کا جائزہ لینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر