Advertisement

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل

وزیراطلاعات پنجاب

جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے، عظمٰی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل، کہا کہ بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔ 

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پھربیرسٹرسیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی، برائے مہربانی ہرمعاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کردیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے، بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version