Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ سے میچ بچانا مشکل ہے، اظہر محمود

Now Reading:

180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ سے میچ بچانا مشکل ہے، اظہر محمود

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ 180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ لگ جائے تو میچ بچانا مشکل ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 180 کے دفاع میں 120 کی پارٹنر شپ لگ جائے تو میچ بچانا مشکل ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے سٹارٹ اچھا کیا، لیکن مڈل میں اچھا نہیں کھیلے اور یہی ہمارے لیے سیکھنے کی چیزیں ہیں اور ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ جو اب غلطیاں کر رہے آیندہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی چیز ہلکی نہیں ہوتی، جتنا جلدی غلطیوں سے سیکھیں گے ہمارے لیے بہتر ہو گا، جیسے پلان کیا تھا ویسے نہیں ہوا۔

اظہر محمود نے کہا کہ آج ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی اور فیلڈنگ  کا بہت اہم رول یے۔

Advertisement

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ہارے گی تو میں پریس کانفرنس میں دفاع کروں گا اور جب ٹیم جیتے گی تو جونئیر کھلاڑی کو بھیجوں گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ محمد رضوان کو ورلڈ کپ  کی تیاریوں کے لیے باقی میچوں میں آرام دیا ہے، اور محمد اعظم کو بھی حفاظتی طور پر ریسٹ دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جانیئے
کرکٹ میں سیاست آگئی ہے، سابق صدر آئی سی سی ظہیر عباس
پی ایس ایل، پاکستان کرکٹ کے تاج میں ایک زیور ہے، محسن نقوی
دوسرا ٹی 20 معرکہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے مات دے دی
میرے پاس ٹائم نہیں، سنگاکارا کا کوچنگ کی آفر پر بھارت کو جواب
ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے امریکیوں سے اُمیدیں لگا لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر