Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل

Now Reading:

خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ضلع خیبر میں کارروائی

خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز وطن عزیزسے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشربا انکشافات

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرسندھ کاسانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے ظلم کے شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
شرجیل میمن کی ہدایات پر اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف کارروائیاں جاری
نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فی صد ٹیکس کی منظوری
پی این ایس بابر کی پاک ترک بحریہ مشترکہ مشق میں شرکت
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور چینل رابطے جاری
وزیراعظم کی قطر کے امیر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر