
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں پہنچ چکا ہے جہاں پاکستان ویمنز اسکواڈ آج آرام کے بعد کل سے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کرے گا۔
ویمن کرکٹرز کل دوپہر تین بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔
پی سی بی کل کے ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائیں گی۔
سیریز کا آغاز اٹھارہ اپریل سے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے ہوگا۔
ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News