Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

Now Reading:

پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا

لاہور پولیس نے عوامی سہولت ، ٹریفک کی موثرروانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ 

 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 03 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،140 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی اسٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 01 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے اور رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 03 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں اور سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی، میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا تاہم موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔

سی ٹی او  کا کہنا تھا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں، ٹھوکر، جوہر ٹاؤن، کاہنہ کی طرف سے آنے والے شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کینٹ، ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے جب کہ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔

سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے، شہری میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں جب کہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا جب کہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان اور تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ویزا نہ مل سکا  
اہم پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر
رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی
انگلینڈ کو دھچکا، کپتان کے بعد مزید دو کھلاڑیوں کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک
سری لنکن پریمئیر لیگ بھی داغدار، دمبولہ تھنڈرز کا مالک میچ فکسنگ میں گرفتار
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر