Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

Now Reading:

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد
کیلی فورنیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد

خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا جس میں مجموعی طور پر 2 لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالا۔

سکھ فارجسٹس کے زیراہتمام ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 27 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 60 ہزار ووٹ پڑے۔ ریفرنڈم میں حصہ لینے والے سکھوں کی حفاظت کیلئے امریکی پولیس کے علاوہ اسنائپرز بھی موجود رہے۔

ووٹنگ کا پہلا مرحلہ خالصتان کی تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے چند ہفتوں بعد ہی منعقد ہوئے تھے۔  پہلے مرحلے میں وقت ختم ہوجانے کے سبب کئی ہزارسکھ اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔

31 مارچ کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہ جانے سکھوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا۔ کیلی فورنیا میں ریفرنڈم والے دن ووٹنگ کے آغاز سے قبل ہی 20 ہزار سکھ قطار لگا کر کھڑے تھے۔

ووٹ ڈالنے کے باوجود ہزاروں سکھ تمام دن سینٹر میں موجود رہے، دن بھر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ 31 مارچ کو ہونے والی ووٹنگِ سینٹر کا نام بھی شہید جتھے دار کانکے رکھا گیا تھا۔

Advertisement

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ شہید کانکے نے سکھوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے انتھک محنت کی، کونسل جنرل ایس ایف جے گرپتونت سنگھ پنوں سکھ، شہید کانکے کے راستے پرچلتے ہوئے آزادی حاصل کریں گے۔ ہم جمہوری طریقے سے نریندرمودی کی سیاسی موت چاہتے ہیں۔

سکھ رہنما کا کہنا ہے کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، کانگریس کے دور میں شروع ہونے والی نسل کشی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے سکھ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کے مطابق ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ 28 جولائی کو کالگری کینیڈا میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین کے پائلٹوں نے رومانیہ میں ایف 16 طیاروں کی تربیت شروع کر دی
کملا ہیرس کا چیلنج؛ ڈونلڈ ٹرمپ کا دوبارہ مباحثے سے انکار
امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام، پاکستانی پر فرد جرم عائد
بھارت، ہندو انتہا پسندوں کا مسلم آبادی پر حملہ، پولیس نے مسلمانوں کو ہی گرفتار کرلیا
اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، انروا کے 6 اہلکاروں سمیت 18 افراد شہید
تاجکستان کے مفتی اعظم قاتلانہ حملے میں زخمی، وزارت داخلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر