Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

Now Reading:

عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

عالمی بینک نے آئندہ سال ملک میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں پاکستان کی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد، سال 2025 میں 2.3 فیصد اور سال 2026 میں2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد، سال2025 میں 2.2 فیصد اور سال 2026 میں زرعی شرح نمو2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد جب کہ مالی سال2025 میں15 فیصد تک اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کا بتانا ہےکہ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی2.2 فیصد اور مالی سال 2026 میں2.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک، مالی سال2025 میں 7.4 فیصد اور مالی سال2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے6.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور
سوزوکی آلٹو 2025 کی جدید قیمت میں حیران کن کمی؛ بجٹ 2025-26 خاص اپڈیٹ
ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے
ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہوں والوں کے لیے خوشخبری، آئی ایم ایف مان گیا
پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی
ایران اسرائیل جنگ؛ دونوں معیشتوں کے لیے تباہ کن ثابت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر