Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

Now Reading:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں فزیکل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

انسٹرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی جسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں جب کہ ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور ٹیم سپرٹ پر خصوصی طور پہ توجہ دی جارہی ہے۔

فزیکل ٹریننگ کیمپ کا آغاز 28 مارچ کو ہوا جو کہ 9 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے میں ہماری ٹریننگ ہو رہی ہے اور ہم اپنی ٹریننگ سے بہت مطمئن ہیں۔

Advertisement

کھلاڑی نے کہا ’’یہاں کافی اچھا ماحول ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس ٹریننگ کا مستقبل میں ہمیں بہت فائدہ ہوگا، ہمارے ٹرینرز بہت پروفیشنل ہیں اور ہم یہاں سے بہت اچھی ٹریننگ لے کر جائیں گے‘‘۔

اسٹاف ٹرینر کہتے ہیں کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں اور فزیکل ٹرینر ہونے کی حیثیت سے میرا یہ مقصد ہے کہ کھلاڑیوں میں قوت برداشت اور لچک کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں فزیکل ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کورسز بھی کرائے جاتے ہیں، دوست ممالک سے آنے والے افسران بھی یہاں ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ٹی 20 بھی بارش کی نذر
والی بال سیریز، شاہینوں کا پہلے میچ میں کینگروز کا شکار
انگلش کپتان پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر؛ وجہ سامنے آگئی
رونالڈو نے سعودی لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنادیا  
رافیل نڈال فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر