Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،11 دہشت گرد جہنم واصل

Now Reading:

خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،11 دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،11 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان اورشمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دورن 11 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ڈیرہ ا سماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف ہونے والی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔  سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے جانے والے دہشت گرد فورسز کے ساتھ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

مقامی آبادیوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر