Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، شرجیل انعام میمن

Now Reading:

منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  منشیات فروشوں کے دن گنے جا چکے ہیں، حکومت سندھ نے صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف پولیس اور ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کے جوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نئی نسل کے نسوں میں زہر گھول رہے ہیں، ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، منشیات سے پاک معاشرے کے لئے زندگی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات ہر مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ کریک ڈائون کے دوران مزید  56 منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

گرفتار ملزمان سے 10 کلوگرام چرس، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس، 1036 لٹر دیسی شراب اور مضر صحت گٹکہ برآمد کیا گیا ہے۔

بدین کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 27 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

ضلع دادو کی پولیس نے ایک خاتون منشیات فروش سمیت 29 منشیات فروش ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 5720 گرام چرس، 21 لٹر دیسی شراب، 28 گرام ہیروئن، 5 گرام آئس اور 6000 گرام مضرِ صحت گٹکا برآمد کرلیا گیا اور ملزمسن کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
مرحوم ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، آرمی چیف
پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے لیے بہت اہم ہے، حافظ نعیم الرحمان
دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
چینی شہریوں پر حملہ افغانستان سے آپریٹ ہوا، محسن نقوی
پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر