ایران کے صدر نے آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تفصیلات صدر آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے بھائی اور ایران کے صدر کا استقبال کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو طرقہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلقات کو تقویت دینے کے لیے اپنی بات چیت اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی, سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News