Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ضمنی انتخابات 2024، مختلف حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

Now Reading:

ضمنی انتخابات 2024، مختلف حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع

ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

پی پی 54 ظفر وال،8 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے احمد اقبال 6273 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے اویس قاسم 1639 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے 15 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجہ سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین 628 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

پیپلز پارٹی کےعبدالرشید کنڈی 289 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

پی بی 22 لسبیلہ، 129 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے زرین مگسی 4213 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے حسن جاموٹ 303 ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

پی پی 32 گجرات، ایک پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے پرویز الہٰی 110 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

 جبکہ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار موسیٰ الہٰی 20 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

Advertisement

پی پی 36 وزیرآباد، پولنگ اسٹیشن نمبر77 کاغیر حتمی اور غیر سرکاری نیتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےعدنان افضل 730 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے فیاض احمد چٹھہ407 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این ے 196 قمبر شہداد کوٹ،3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 595 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ تحریک لبیک کے محمد علی پنہور نے7 ووٹ حاصل کیے۔

این اے 132 قصور،10 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک رشید 3475 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محمد حسین 1285 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 290 ڈی جی خان،117 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے سردارعلی احمد لغاری 7390 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ سنی اتحاد کونسل کے محی الدین کھوسہ 2289 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 22 تلہ گنگ، ولانہ پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے فلک شیر اعوان 378 ووٹ لیکر آگے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے حکیم نثار 178 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

پی پی 36 وزیرآباد، 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عدنان افضل 1480 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ سنی اتحاد کونسل کے فیاض احمد چٹھہ787 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے91 کوہاٹ، 168 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے داؤد شاہ آفریدی 1345 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوارعبدالصمود 574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پذیرائی
خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
قانون میں پابندی نہیں کہ صوبہ وفاق سے پہلے بجٹ پیش نہیں کرسکتا، آفتاب عالم
کےپی اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کےخلاف قراردادمنظور
عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان
پشاور کے علاقے باغ میں شہید فوجی جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر