Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا

Now Reading:

جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس کے لیے مختص پروٹوکول واپس کردیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ پروٹوکول کی صرف دو گاڑیاں رہ گئیں۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رکتی رہی جب کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے، سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہئے۔

علاوہ ازیں 2 سال چار ماہ بعد کراچی تجاوزات کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سابق ناظم نعمت اللہ خان کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔

دوران سماعت شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیں گی جب کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات ختم کرنے کراچی سرکلر ریلوے بھی بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

اس موقع پر سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم ٹریفک کی روانگی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

کیس کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ، وفاقی حکومت ، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا
پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر