Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کا چاند رات اور عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

Now Reading:

پنجاب پولیس کا چاند رات اور عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان تیار
آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کا چاند رات اور عید الفطر کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکا کہنا ہے کہ چاند رات اورعیدالفطرکے موقع پرصوبہ بھر میں حساس مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے مطابق مارکیٹس، مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 05 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے، 3656 میٹل ڈٹیکٹرز، 30 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے۔ صوبائی دارالحکومت میں چاند رات پر 02 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چاند رات، عید پر ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں اہم مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گی،  چاند رات اور عید پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں۔

ڈاکٹرعثمان انورنے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباشوں کو فوری حوالات میں بند کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں 25913 مقامات پر نماز عید الفطر اجتماعات کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے گئے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس کے بیان کے مطابق نمازعید اجتماعات پر 37 ہزار افسران و اہلکار، پی کیو آر اور اسپیشل پولیس ٹیمیں تعینات ہونگی، 138 واک تھرو گیٹس، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز اور 3800 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومزسے مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان نے یہ بھیا بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار نماز عید سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ، پتنگ بازی کرنے والوں کو حوالات جانا ہوگا۔ ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ کی ڈور ناکنگ، شورٹی بانڈز لئے جائیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر بین الصوبائی راستوں پر گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ اور دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

آڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ مری اورگلیات میں عید کی چھٹیوں میں اضافی رش کے پیش نظر ٹورزم فورس سیاحوں کو سہولت، تحفظ اور راہنمائی فراہم کریں۔ اہم شاہرات اور تفریحی مقامات کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اے کیٹیگری عید اجتماعات میں سادہ لباس میں پولیس کمانڈوز، سنائپرز روف ٹاپ ڈیوٹی پر الرٹ رہیں،  مارکیٹوں، حساس مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کے گرد پٹرولنگ کومزید مؤثر بنایا جائے اورصوبہ بھر میں سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ عید اجتماعات اور تعطیلات کے دوران میں تفریحی مقامات اور پارکوں کی سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ترکیہ کا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور
ڈی جی IAEA کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی کوششوں کی تعریف
کراچی، 7 سالہ صارم قتل کیس، والد کا انصاف کا مطالبہ
کراچی: شبِ برات کے دوران پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر کارپوریشن کے خصوصی اقدامات
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
سرکاری حج اسکیم، تیسری قسط جمع کروانے کا کل آخری دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر