وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی پر الزام تراشی نہیں کرسکتے، اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، ذاتی پسند سے بالاترہو کرپاکستان کے مفاد میں متحد ہو جائیں۔
کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں۔
صوبوں کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام پالیسی دیناہے، کمپنیوں کوچلانا حکومت کا کام نہیں، تاجر برادری کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے، متعلقہ وزرا سے ملیں یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل حل کریں گے، مارچ میں آئی ٹی فیلڈ میں نئے ریکارڈز قائم کیے گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کرحل کرنا ہوگا، تاجروں سے ملاقات کر کے ایک مشترکہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، ذات سے بالاترہوکر سب نے ملکر ملک کی خدمت کرنی ہے، برآمدات کوپانچ سال میں دگنا کرنا ہوگا۔
وزیرعظم نے کہا کہ ملک کو آپ کی ضرورت ہے سرمایہ کار آگے آئیں، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، تاجر قابل لوگ ہیں آپ ایک روپے کوایک ارب میں بدل سکتے ہیں، اسمگلنگ روکنے میں وقت لگے گا مگر یقین دلاتاہوں اس پر قابو پالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس
وزیراعظم شہبازشریف نے مذید کہا کہ صرف چینی ہی نہیں بلکہ اسلحے کی بھی اسمگلنگ ہو رہی ہے، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہمیں مل کر معاشی استحکام واپس لانا ہے، عہد کرلیں اگلے5سال میں ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، کوئی چیز ناممکن نہیں، ایکسپورٹ اور زراعت سے ملک کوآگے بڑھائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئیں پاکستان کو دوبارہ بنانے کے لیے ساتھ ملکر چلیں، تاجروں کی مشاورت سے اچھی پالیسی اپنائیں گے، تاجر پاکستان کے سفیر ہیں، تاجر برادری ملکی ترقی میں اپناکرداراداکرے، ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کریں، اس سے کوئی غرض نہیں کون کس پارٹی سے ہے، ملک کے لیے کام کریں۔
انھوں نے کہا کہ تاجربرادری سےمل کر بہت خوشی ہوئی ہے، سندھ میں پی پی، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں اکھٹے ہوجائیں، تاجرپاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کسی پر الزام تراشی نہیں کرسکتے، اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، ذاتی پسند سے بالاترہو کرپاکستان کے مفاد میں متحد ہو جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم شہبازشریف سےکراچی کے تاجروں نے ملاقات کی، انھوں نے ملاقات کےبعد تاجربرادری کواسلام آبادبھی بلالیا۔
ملاقات میں تاجربرادری نےبجلی اورگیس کےنرخ کم کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں6، بنگلہ دیش میں8سینٹ پربجلی مل رہی ہے، ہم اتنی مہنگی بجلی پرایکسپورٹ کیسےبڑھائیں گے، بجلی کی قیمتوں پرتاجربرادری کا مطالبہ جائزہے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ اگلی میٹنگ2مئی کواسلام آباد میں ہوگی جس پروزیراعظم نے کہا کہ اسلام آبادآکرمتعلقہ وزیروں سےملاقات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو۔
تاجربرادری نے کہا کہ وزارت خزانہ، پانی وبجلی اوردیگروزراسےملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News