Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا پیغام

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا پیغام
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا پیغام

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا پیغام

سیکیورٹی فورسز نے بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران 2 بہادر جوان بھی شہید ہوگئے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پزیرائی کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بونیر میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک دشمنوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن کے بہادر جوانوں کی جرآت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران  لانس حوالدرا مدسر محمود اور لانس نائیک حسیب جاوید کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جب کہ شہداء کے لئے مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے بیٹوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کی جنگ میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
آسڑیلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا
پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر