Advertisement

عید الفطر کے دن پشاور کے 3 اضلاع میں ڈوبنے کے واقعات

عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پشاور کے 3 اضلاع میں ڈوبنے کے افسوسناک واقعات رونما ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے 3 اضلاع چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں 18 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق غوطہ خوروں نے اب تک 8 افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔

عید کے دن پشاور کے ضلع نوشہرہ کے کنڈ پارک میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ میں 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افراد کو ریسیکیو حکام نے زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضلع چارسدہ خیالی نہر میں 6 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن میں سے 3 کو زندہ نکال لیا گیا.

Advertisement

پشاور کے ضلع کوہاٹ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے تھے مگر خوش قسمتی سے دونوں افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق کنڈ پارک سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 نوشہرہ، مردان اور صوابی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسیکیو 1122 کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پہلے ہی سیاحتی مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں تعینات کی گئیں تھیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version