Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ

Now Reading:

مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے ملک میں سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم اور قائد جمہوریت نے سود کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں سود جلد ازجلد ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، ہم اللہ اور رسول سے جنگ کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتیں سود کو ختم کرنے کے فیصلے دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ معاشی بہتری کی بات کررہے ہیں، لیکن سودی نظام معیشت کی بہتری کیا اللہ اور رسول سے جنگ جیتنے کی بات نہیں ہے؟

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اللہ کی کتاب رسول کی کتاب قائد اعظم و قائد جمہوریت کی بات مان نہیں رہے اور معیشت کی بہتری کی باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ سے بچنے کے لئے بھارتی پائلٹ واپس کیا، ہم نے کارگل پر امریکہ سے مدد جنگ سے بچنے کے لئے مانگی لیکن اللہ سے جنگ کرنے کو ہماری حکومتیں تیار ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومت گرانی یا بچانی ہوں ہوتو رات کو سپریم کورٹ کھلتی ہے لیکن سود کیس پر سپریم کورٹ دو سال سے شریعہ بنچ نہیں بنا رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفی کمال کے مطابق اللہ اور رسول کی بات نہ ماننے پر آئین سے اللہ ہی حاکم اعلی ہے کے الفاظ نکال دیں یہ منافقت نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ذوالفقار علی بھٹو کو اگلے جہان جواب دینے کی بات کرتے ہیں، آصف علی زرداری سود کے خاتمے کے لئے اگلے جہان کی بات کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان نے سود کے خاتمے کے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفی کمال کے مطالبے کی حمایت کردی۔

Advertisement

رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں ہمیشہ حکومت اور اپوزیشن میں سود کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہوں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پچہتر سال سے اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ قائد اعظم کے سود کے خاتمے کی بات کو پس پشت ڈال رہے ہیں، جبکہ قائد اعظم دنیا میں سودی نظام کے فیل ہوجانے کی بات کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے سود کے خاتمے کے لئے کردارادا نہ کرنے پر جے یو آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے علما چاہتے تو سود کا خاتمہ کروانے میں بہت اہم کردار ہوسکتا تھا، میرا مطالبہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے امتناع سود بنائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راولپنڈی میں کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ڈرائیور گرفتار
اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
سروسز اسپتال میں بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے، انسولین کی وافر مقدارموجود
داسو پراجیکٹ حملے کے چینی متاثرین کے لیے معاوضے کی منظوری
عدالتی رپورٹ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج
گلزار امام شمبے کی قومی دھارے میں شمولیت کا ایک سال مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر