Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سرگودھا: اسلامی نظریاتی کونسل کی خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز

Now Reading:

سانحہ سرگودھا: اسلامی نظریاتی کونسل کی خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز

اسلامی نظریاتی کونسل نے سانحہ سرگودھا جیسے واقعات کی روک تھام اور ان واقعات میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے مطالبے پر زور دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے سربراہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت اجلاس میں 25 مئی کو سرگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مشتعل ہجوم کی جانب سے مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کونسل نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور عیسائی خاندانوں اور ان کے گھروں پر حملہ کرنے والوں کی مذمت کی ہے، سی آئی آئی نے دونوں فریقوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

کونسل نے سفارش کی کہ ایسے جرائم کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں اور اگر لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں، تو ریاست کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر نعیمی کا کہنا تھا کہ شہریوں میں بیداری اور علم فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیں، ہجوم کا انصاف قرآن وسنت کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ آئین کے بھی خلاف ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہفتے کے روز سرگودھا کی مجاہد کالونی میں ایک عیسائی گھر کے باہر سے قرآنی آیات والے کچھ اوراق کی بے حرمتی کی افواہ پر مشتعل ہجوم نے ہنگامہ آرائی کی، حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے قرآن کے مقدس اوراق کو نذر آتش کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ کی ہوشربا خفیہ کال منظرِ عام پر آگئی
خیبرپختونخوا اسمبلی کا ’آپریشن عزم استحکام‘ سے قبل اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ
امریکی سفیر کا بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں انویسٹمنٹ میں دلچسپی کا اظہار
ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
کراچی میں دو روز سے جاری شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں تیز بارش
پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کے 9 آزاد ارکان کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹس جمع کروادیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر