Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سفیر کی جانب سے کراچی میں سرمایہ کاری نمائش کا افتتاح

Now Reading:

امریکی سفیر کی جانب سے کراچی میں سرمایہ کاری نمائش کا افتتاح

امریکی سفیر ڈونلڈ بولم نے کراچی میں سرمایہ کاری نمائش کا افتتاح کر دیا ہے۔

پاکستان میں مقرر امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے دوسرے کلین ٹیک انویسٹمنٹ روڈ شو کا افتتاح کیا، جہاں صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت لانے والی 14 کمپنیوں نے اپنا کام پیش کیا۔

اس نمائش کا مقصد شفاف توانائی کے  پائیداراورقابل عمل حل کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے اس نمائش سے پاکستان میں صاف اور قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھانے کا موقع ملے گا۔

Advertisement

یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے پاکستان پرائیویٹ سیکٹرانرجی پی (پی ایس ای) کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

اس نمائش کا مقصد کاروباری اداروں کو تجارتی طور پر قابل عمل صاف توانائی کے منصوبوں کی جانب راغب کرنا اور اس سلسلے میں درکارسرمایہ کاری حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

پی پی ایس ای نے اپنے آغاز سے اب تک شفاف توانائی، ای موبلٹی اور توانائی کی استعدادکار بڑھانے کے منصوبوں پر 3 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم جمع کرچکی ہے۔

Advertisement

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے نمائش میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف توانائی کو فروغ اور وسعت دینے کے لیے سازگار ماحول درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکا سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لئے کاربن کے کم اخراج اور صاف توانائی سے متعلق ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ناگزیرہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

Advertisement

اس موقع پر سندھ کی سیکریٹری برائے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اورساحلی امور ڈاکٹر نبیلہ عمر نے سفیر ڈونلڈ بلوم کے خیالات سے اتفاق کیا اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی کے شعبہ میں پاکستان کیلئے امریکی معاونت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے کو صاف اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر منتقل کرنے میں امریکی حکومت کے تعاون اورکاوشوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیلہ عمر نے کہا کہ یہ روڈ شو صاف توانائی کی کمپنیوں کی ترقی و تجدید کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کو اجاگر کرنے کا غیرمعمولی پلیٹ فارم ہے۔

Advertisement

سیکریٹری ڈاکٹرنبیلہ عمر نے روڈ شو کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منتظمین کی جانب سے حکومت، نجی شعبہ اور سرمایہ کاروں کو ساتھ بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹر نبیلہ عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی ان کمپنیوں کے کام کواجاگر کیا جا سکے جو کاربن کے اخراج کم کرنے پر کام کر رہی ہیں۔

اس نمائش میں حصہ لینے والی 14 کمپنیوں کی جانب سے مختلف سرمایہ کاروں کے سامنے توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اپنے ابتدائی نمونے بھی پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی
ہتھیار ڈالنے پرآمادہ کچےکے جرائم پیشہ افراد کو قومی دھارے میں لایا جائے، صدرآصف زرداری
دو دن میں کراچی سے 19 افراد کی لاشیں برآمد
آپریشن ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر ہوگا، فیصل واوڈا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا 49 ارب سے زائد کا سالانہ بجٹ منظور
سوات واقعے کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر