مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے معاملے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہو گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہو گئے۔ نوازشریف کےمقابلےمیں کسی نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےبعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری۔ چیف الیکشن کمشنررانا ثنا کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔
فہرست کےمطابق صرف ایک امیدوارنوازشریف صدرکےامیدوارہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل کونسل میں کامیابی کے اعلان کی توثیق بھی کروائی جائےگی، شوآف ہینڈسےنوازشریف کی صدرنامزدگی کی توثیق کی جائےگی۔
بعدازاں مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ1947سے ہی جاری ہے، اس بات کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ ہم نے اپنے پیروں پرکلہاڑی ماری ہے۔
نوازشریف نے خطاب میں کہا کہ کارکن مسلم لیگ ن کوچلانے والےاسکی حفاظت کرنے والے ہیں، دل کی گہرائیوں سے کارکنوں کومبارکباددیتا ہوں، کارکنوں کوخوشی منانے دیں۔
انھوں نے کہا کہ ثاقب نثارنے مجھے بلاوجہ نکالاتھا۔ ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔ ثاقب نثارنےمجھے ہمیشہ کے لیے پارٹی صدارت سے نکالاتھا۔
مزید خبر پڑھیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News