صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
صدرنے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔
سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔
ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News