اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر سے ملاقات میں کہا کہ بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بینک کھولنے، مقامی کرنسیوں میں تجارت اور بارڈر تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے جب کہ پاکستان کے بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ تعلقات تین دہائیوں پرمحیط ہیں۔
آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ روابط اور بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔
اس موقع پر سفیر نے کہا کہ بوسنیا ہرزیگووینا مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے جب کہ سفیر نے یواین میں سریبرینیکا پر قرارداد کے لئے پاکستان کی حمایت کی درخواست کی۔
حمایت کی درخواست پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بوسنیا کی درخواست کا احسن طریقے سے جائزہ لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News