کراچی: پاکستان سے آم کی برآمدات شروع ہوگئی ہے جب کہ پہلی کنسائنمنٹ کو دبئی روانہ کردیا گیا ہے۔
چیئرمین فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد کے مطابق پاکستان سے آم کی پہلی کنسائنمنٹ دبئی روانہ ہوگئی ہے جب کہ رواں ماہ ہی سعودی عرب، مسقط، قطر، کویت اور دیگر ممالک کو بھی آموں کی ایکسپورٹ شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے یورپ کو آم کی ایکسپورٹ 25 مئی سے شروع ہوگی جب کہ ایکسپورٹ ٹارگٹ 1 لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا ہے جس سے 90 ملین امریکی ڈالر زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔
وحید احمد نے بتایا کہ اس سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث آم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان پنچاب میں آم کی فصل کو ہوا ہے جب کہ پنجاب میں فصل کی خرابی سے 35 سے 40 فیصد متاثر ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں آم کی فصل 15 سے 20 فیصد متاثر ہوئی ہے، رواں برس فصل خراب ہونے کے باوجود ایک لاکھ ٹن سے زیادہ آم ایکپسورٹ کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News