Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ

Now Reading:

سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر، برآمدات میں 45 فیصد سے زائد اضافہ
شماریات

بجٹ کے اثرات، نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے سیمنٹ کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سمینٹ سیکٹر سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں گزشتہ سال اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات 4 لاکھ 20 ہزار 857 ٹن رہی تھی وہی سیمنٹ کی بر آمدات میں 45.96 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سمینٹ کی برآمدات 6 لاکھ 14 ہزار 264 ٹن رہی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی بر آمدات میں 65.35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور دس ماہ میں 5.715 ملین ٹن ایکسپورٹ رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.457 ملین ٹن رہی تھی۔

سیمنٹ کی فروخت اپریل 2024 کے دوران 2.943 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2.951 ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے  اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مجموعی مقامی و ایکسپورٹ فروخت 37.447 ملین ٹن رہی۔

Advertisement

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 36.551 ملین ٹن سے 2.45 فیصد زائد رہی۔

اس دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 33.095 ملین ٹن سے 4.12 فیصد کم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ؛ توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی وزیر سرمایہ کاری سے سابق وزیر سرمایہ کاری محمد اظفر احسن کی ملاقات
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر